Site icon Bloom Pakistan Urdu

حمل کی خبریں، حبا بخاری اور آریز احمد نے خاموشی توڑ دی

حمل کی خبریں، حبا بخاری اور آریز احمد نے خاموشی توڑ دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی حبا بخاری اور آریز احمد نے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش حمل کی خبروں پر ردعمل دیا ہے۔

حبا بخاری اور آریز احمد نے اپنے حالیہ وی لاگ میں کہا کہ کچھ لوگ شوبز شخصیات کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلانے کے لیے صرف چند لائکس اور ویوز کی تلاش میں ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر اور باتوں کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جاتا ہے، جس سے ان کی زندگیوں پر گہرا اثر پڑتا ہے۔

آریز احمد نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ سوشل میڈیا پر یہ خبریں آ رہی ہیں کہ ان کے 6 سے 7 بچے ہو چکے ہیں۔ حبا بخاری نے کہا کہ وہ اس سے پہلے بھی کئی بار ایسی افواہوں کی تردید کر چکی ہیں، مگر لوگ باز نہیں آتے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ایسی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو سوچنا چاہیے کہ ان کے الفاظ ان کے اہلخانہ اور خود ان کے لیے کس قدر نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔

اگرچہ حبا بخاری اور آریز احمد نے اداکارہ و میزبان نادیہ خان کا نام نہیں لیا، لیکن یہ کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے ڈھکے چھپے الفاظ میں نادیہ خان کو جواب دیا ہے۔ نادیہ خان نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں دعویٰ کیا تھا کہ حبا اور آریز بہت جلد والدین بننے والے ہیں۔

واضح رہے کہ حبا بخاری نے 2022 میں آریز احمد سے شادی کی تھی۔

Exit mobile version