Site icon Bloom Pakistan Urdu

عمران ریاض کی راہداری کی درخواست پشاور ہائیکورٹ سے منظور

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے صحافی عمران ریاض کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔ہائیکورٹ میں عمران ریاض کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت جسٹس شکیل احمد نے کی۔ عدالت نے عمران ریاض کی 7 اکتوبر تک راہداری ضمانت منظور کر لی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں بتایا کہ عمران ریاض کے خلاف مختلف مقدمات درج ہیں اور وہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں، اس لیے ان کی راہداری ضمانت منظور کی جائے۔عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے عمران ریاض کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

Exit mobile version