Site icon Bloom Pakistan Urdu

دیر بالا: سوزوکی گاڑی کھائی میں گرنے سے تین افراد جاں بحق

دیر بالا: سوزوکی گاڑی کھائی میں گرنے سے تین افراد جاں بحق

دیر بالا کے علاقے پناکوٹ میں چترال جانے والی ایک سوزوکی گاڑی کھائی میں گرنے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق، یہ گاڑی سبزیاں چترال لے جا رہی تھی جب یہ حادثے کا شکار ہوئی۔ ریسکیو حکام نے فوری طور پر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے، جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک نہیں بتائی گئی۔

دوسری جانب، دیر بالا کے نہاگ درہ سندرئی میں نامعلوم افراد نے رات کے وقت دو گاڑیوں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جس سے دونوں گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

پولیس نے اس واقعے کے حوالے سے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Exit mobile version