Site icon Bloom Pakistan Urdu

مولانا کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا ،عمران خان

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کا کردار کیا ہوگا، اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔اڈیالہ جیل میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ آئینی ترامیم کے سلسلے میں مولانا فضل الرحمان کے کردار کو کیسے دیکھتے ہیں؟ اس پر پی ٹی آئی کے بانی نے چہرے پر ایک خاص تاثر کے ساتھ جواب دیا کہ مولانا کے کردار پر کچھ نہیں کہہ سکتا۔صحافی نے دوبارہ پوچھا کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پر مولانا فضل الرحمان کو آپ سے بڑا لیڈر ظاہر کیا جا رہا ہے، کیا آپ تھوڑی وضاحت کر سکتے ہیں؟ اس پر انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے قیام کی خواہاں تمام قوتوں کو ایک ساتھ ہونا چاہیے، اگر مولانا فضل الرحمان بھی اس میں شامل ہیں تو یہ اچھی بات ہے۔

Exit mobile version