Site icon Bloom Pakistan Urdu

بی سی سی آئی کا گوتم گمبھیر اور ویرات کوہلی کے تعلقات کو بحال کرنے کا اقدام

گمبھیر اور ویرات کوہلی

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ماضی کے دو حریفوں، گوتم گمبھیر اور ویرات کوہلی، کے تلخ رابطوں کو بحال کرنے کے لیے انہیں ایک ساتھ بٹھایا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک انٹرویو کی جھلک وائرل ہوگئی ہے جس میں گوتم گمبھیر، جو کہ اس وقت بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں، اور ویرات کوہلی، جو کہ موجودہ اسکواڈ کا حصہ ہیں، نے ایک دوسرے کے ساتھ گفتگو کی ہے۔ بی سی سی آئی نے دونوں کے درمیان ماضی کے تلخ تعلقات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ہے، جس کی خوب تعریف کی جا رہی ہے۔

گمبھیر اور کوہلی کے تعلقات کبھی خوشگوار نہیں رہے، اور انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران ایک میچ میں دونوں کرکٹرز کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ اس واقعے کے بعد وہ فیلڈ پر ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے بھی قاصر رہے۔

مختلف مواقع پر شائقین نے گمبھیر کی طرف سے کوہلی پر طنز کرنے کے لیے بھی ان کی تنقید کی، جبکہ گمبھیر کو حکمراں جماعت بی جے پی کے قریبی سمجھا جاتا ہے۔

انٹرویو میں دونوں کھلاڑیوں نے اپنے کیریئر، باہمی اختلافات، اور رنجشوں پر بات کی ہے، اور پورا انٹرویو جلد ریلیز کیا جائے گا۔ ٹیزر نے مداحوں میں جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔

Exit mobile version