Site icon Bloom Pakistan Urdu

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی، انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے وفد پاکستان پہنچ گیا

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی، انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے وفد پاکستان پہنچ گیا

کراچی: آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔

دبئی سے کراچی پہنچنے والے وفد کا مقصد چیمپئینز ٹرافی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینا ہے۔ وفد پہلے مرحلے میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں موجود انتظامات کا معائنہ کرے گا، جہاں وہ تعمیراتی کام اور تزئین و آرائش کا بھی جائزہ لے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حکام وفد کے ارکان کو تفصیلات سے آگاہ کریں گے، اور انتظامی پہلوؤں پر بھی غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، سیکیورٹی حکام کی جانب سے بریفنگ بھی دی جائے گی۔

وفد بعد میں لاہور اور راولپنڈی کا بھی دورہ کرے گا، جہاں وہ اسٹیڈیمز میں جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرے گا۔ یہ آئی سی سی کا چوتھا وفد ہے جو پاکستان آیا ہے، اس سے قبل سیکیورٹی، ایونٹ مینجمنٹ، اور پچ کنسلٹ کے وفود بھی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔

Exit mobile version