Site icon Bloom Pakistan Urdu

جے یو آئی نے حامد میر کے دعوی کو مسترد کر دیا

اسلام آباد ۔جمعیت علمائے اسلام (ف) نے سینئر صحافی حامد میر کے دعوے کی تردید کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر متنازع آئینی ترمیم کو ووٹ دینے اور وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کے لیے دباؤ تھا۔جے یو آئی (ف) کے رہنما راشد محمود سومرو نےنجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران حامد میر کے دعوؤں کی تردید کی۔جب ان سے ان خبروں کے بارے میں پوچھا گیا کہ مولانا فضل الرحمان صرف وفاقی کابینہ کے دباؤ میں نہیں تھے بلکہ حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے ایک غیر ملکی سفیر نے بھی رابطہ کیا تھا، تو انہوں نے کہا، ’نہیں، ایسی کوئی بات نہیں ہے۔

Exit mobile version