Site icon Bloom Pakistan Urdu

غیر ملکی سرمایہ کاری، کرپٹ ایف بی آر افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

غیر ملکی سرمایہ کاری، کرپٹ ایف بی آر افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاری میں مبینہ رکاوٹ ڈالنے والے کرپٹ ایف بی آر افسران کے خلاف کارروائی کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔

ایف بی آر کے بعض افسران کی بدعنوانیوں کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری متاثر ہونے کی رپورٹوں کے بعد، وفاقی حکومت نے ایف بی آر میں بے ضابطگیوں اور کرپشن کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، اسلام آباد کے کارپوریٹ ٹیکس آفس کے ملازمین پر کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، جن کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری کو نقصان پہنچا ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاری کو محفوظ بنانے کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایف بی آر سے کرپشن کا خاتمہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں رکاوٹ ڈالنے والے کرپٹ ٹیکس افسران کے خلاف کارروائی کرنا انتہائی ضروری ہے۔

Exit mobile version