Site icon Bloom Pakistan Urdu

افغان قونصیلٹ جنرل نے قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونے کی وجہ سے بتادی

پشاور۔افغان قونصلیٹ جنرل نے پاکستانی قومی ترانے کے دوران کھڑے نہ ہونے کے حوالے سے خبروں پر وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔پشاور میں افغان قونصلیٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغان قونصل جنرل کا مقصد پاکستانی قومی ترانے کی بے حرمتی یا بے توقیری نہیں تھا۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ ترانے میں میوزک شامل تھا، اس لیے قونصل جنرل کھڑے نہیں ہوئے، کیونکہ ان کے ملک میں بھی قومی ترانے کے دوران میوزک پر پابندی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ اگر قومی ترانہ بغیر میوزک کے چلایا جاتا، یا بچے اسے پیش کرتے، تو قونصل جنرل ضرور کھڑے ہوتے اور سینے پر ہاتھ بھی رکھتے۔انہوں نے اس بات کو بھی واضح کیا کہ پاکستان یا قومی ترانے کی توہین کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

Exit mobile version