Site icon Bloom Pakistan Urdu

کراچی، آئندہ 10دن تک بارش کی توقع نہیں، کل سے گرمی بڑھنے کا امکان

کراچی، آئندہ 10دن تک بارش کی توقع نہیں، کل سے گرمی بڑھنے کا امکان

کراچی: شہرقائد میں بدھ کے روز سے گرمی میں اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے، اور آئندہ دس روز تک بارش کی توقع نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق، اگلے تین دنوں کے دوران شہر میں زیادہ تر وقت دھوپ نکلنے کی وجہ سے درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری کا اضافہ ہو سکتا ہے، جو 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ تاہم، سمندری ہوائیں فعال رہیں گی۔

ارلی وارننگ سینٹر کی رپورٹ کے مطابق، منگل کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد رہا۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز نے بتایا کہ شہر کی فضاؤں پر چھائے بادل بتدریج چھٹ رہے ہیں، جس کے باعث اگلے کئی دنوں میں مسلسل دھوپ کے باعث گرمی کا احساس بڑھ سکتا ہے۔ مزید برآں، آئندہ دس روز کے دوران بارش کی کوئی توقع نہیں ہے۔

Exit mobile version