Site icon Bloom Pakistan Urdu

ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

اسلام آباد،لاہور۔پاکستان میں عید میلادالنبی ﷺ مذہبی جوش و جزبے کے ساتھ منایا جارہا ہے، ملک بھر کو برقی قمقموں اورسبز جھنڈیوں سجادیا گیا۔  وفاقی اور صوبائی حکومتوں نےعید میلاد النبیٰﷺ کے موقع پرعام تعطیل کا اعلان کیاگیا ہے،عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں ملک بھر کی گلیوں، محلوں اور بازاروں کو خوبصورت روشنیوں، برقی قمقموں اورسبز جھنڈیوں سے سجا یا گیا ہے جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ کئی بازاروں اور شاہراہوں پر محرابیں اور آرائشی دروازے بھی لگائے گئے ہیں۔ مساجد کو بھی برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے جبکہ درود و سلام اور نعت خوانی کی محافل کا انعقاد کیا جارہا ہے، فضائیں درود و سلام سے معطر ہیں۔ پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے 12 ربیع الاول کو فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

Exit mobile version