Site icon Bloom Pakistan Urdu

آئینی مسودہ پیش کرنے کیلئے 10روز کا وقفہ

اسلام ٓ آباد۔وزیراعظم کے مشیر برائے قانونی امور، بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ جب سے موجودہ حکومت نے اپنا عمل مکمل کیا، اس وقت سے آئینی ترمیم پر کام جاری ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ مختلف مواقع پر پریس کانفرنس کے ذریعے یہ بتایا گیا کہ آئینی ترمیم لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس مسودے کے بیشتر نکات پر اتحادیوں اور کچھ اپوزیشن رہنماؤں کا بھی اتفاق ہے، اور یہ نہیں کہ آئینی ترامیم کا مسودہ ایک ہی دن میں تیار کر لیا گیا ہو۔

بیرسٹر عقیل ملک نے مزید کہا کہ حکومت نے اپنے اتحادیوں کے علاوہ جمعیت علمائے اسلام کے ساتھ بھی اس مسودے پر کافی تبادلہ خیال کیا ہے اور ان کی تجاویز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کو مزید وقت ملنے کے بعد، مسودے کو مزید بہتر بنایا جائے گا اور آئندہ 10 روز میں پیش کیا جائے گا۔ اس دوران، اتحادیوں اور اپوزیشن سے اتفاق رائے حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

Exit mobile version