Site icon Bloom Pakistan Urdu

ڈونلڈ ٹرمپ پر دوسرا قاتلانہ حملہ، ملزم کی تصویر اور وڈیو جاری

واشنگٹن: ریاست فلوریڈا میں ایک مشتبہ حملے کے دوران، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر بال بال بچ گئے، جبکہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جس کی تصویر اور ویڈیو بیان جاری کر دی گئی ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق، 58 سالہ گرفتار حملہ آور کی شناخت ریان ویسلے روتھ کے نام سے ہوئی ہے، جو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے حملے کے وقت تقریباً 250 سے 450 میٹر کے فاصلے پر تھا۔حملے کے وقت سابق صدر ٹرمپ گولف کھیلنے میں مصروف تھے۔ ملزم کو علاقے میں ناکہ بندی کے بعد گرفتار کیا گیا۔ملزم کے قبضے سے ایک اے کے 47 رائفل بھی برآمد ہوئی، اور وہ قاتلانہ حملے کی ریکارڈنگ کے لیے GoPro کیمرہ بھی ساتھ لایا تھا۔پولیس کے مطابق، ریان ویسلے روتھ ماضی میں چھوٹے جرائم کی پاداش میں آٹھ بار گرفتار ہو چکا ہے۔میکینکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے والے روتھ نے بے گھر افراد کے لیے ایک تنظیم بھی بنائی تھی۔روتھ کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہے، لیکن اس نے آخری بار ڈیموکریٹک پارٹی کے ووٹر کے طور پر اندراج کرایا تھا۔مشتبہ حملہ آور ریان ویسلے روتھ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ میں یوکرین کی حمایت میں متعدد پوسٹیں موجود ہیں اور اس نے یوکرین کے دفاع کے لیے ہزاروں شہریوں کو بھرتی کرنے کی کوشش بھی کی۔

Exit mobile version