Site icon Bloom Pakistan Urdu

قاضی فائز عیسیٰ آپ لوگوں کو خوابوں میں آتے ہیں، وزیر قانون کے ریمارکس پر ایوان میں قہقے

اسلام آباد۔قومی اسمبلی اجلاس میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ذکر پر ایوان میں قہقے گونجتے رہے ،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ آئینی ترمیم کے حوالے سے اظہار خیال کررہے تھے اس دوران اپوزیشن نے انہیں ٹوکنے کی کوشش کی اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کا ذکر کیا جس پر اعظم نذیر تارڑ نے اپنی گفتگو کو روک کرکہا کہ قاضی فائز عیسی آپ لوگوں کے خوابوں میں آتے ہیں تو ہم کیا کریں ،ہم نے بھی توبھگتے ہیں آپ لوگ بھی برداشت کرو،وزیر قانون نے مزاحیہ انداز میں اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک صاحب انصاف دینے کے بجائے ڈیم بناتا رہا اور ہر وقت ہمارے خلاف قلم چلاتے رہے ،ہم نے بھی اس کو برداشت کیا اور بھگتا ہے اور آپ بھی بھکتیں ،وزیر قانون کے ان ریمارکس پر ایوان میں زور دار قہقوں سے گونجتا رہا۔

Exit mobile version