Site icon Bloom Pakistan Urdu

ساؤتھ انڈین ایوارڈز، ایشوریا رائے بہترین اداکارہ قرار

ساؤتھ انڈین ایوارڈز، ایشوریا رائے بہترین اداکارہ قرار

دبئی: بھارت کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے بالی ووڈ کے بعد ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری میں بھی اپنی شاندار اداکاری کا لوہا منوایا اور بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

15 ستمبر کی شب دبئی میں ساؤتھ انڈین انٹرنیشنل مووی ایوارڈز (SIIMA) 2024 کی تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں ایشوریا رائے بچن نے اپنی بیٹی آرا دھیا بچن کے ساتھ شرکت کی۔ دونوں نے ایوارڈ شو کے ریڈ کارپٹ پر واک کی اور مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔

ایشوریا رائے بچن کو ساؤتھ انڈین انٹرنیشنل مووی ایوارڈز 2024 میں اُن کی فلم ‘پونیئن سیلوان 2’ میں شاندار اداکاری پر بہترین اداکارہ (کریٹکس) کا ایوارڈ ملا۔

ایوارڈ وصول کرنے کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایشوریا رائے جب اسٹیج پر ایوارڈ لینے پہنچی، تو اُن کی بیٹی نے اپنے موبائل فون سے والدہ کی کامیابی کا لمحہ قید کیا۔

Exit mobile version