Site icon Bloom Pakistan Urdu

شام میں پہلا پاکستانی سیاحتی سیمینار کا انعقاد

دمشق ۔سیاحت کو فروغ دینے کے لیے شام میں پہلا پاکستانی سیاحتی سیمینار منعقد کیا گیا،شام میں تعینات پاکستانی سفیر ائیر مارشل (ر) شاہد علوی کے مثبت اقدام سے دمشق میں پہلا پاکستانی سیاحتی سیمینار منعقد ہوا ،سیمینار میں پاکستان سے آنے والے 9 سیاحتی آپریٹرز کی شامی وزارت سیاحت کی جانب سے بھرپور مہمان نوازی کی گئی، سیاحتی آپریٹرز کو شام کے مختلف شہروں اور سیاحتی مقامات پر لے جا کر شام کی ثقافت سے روشناس کروایا گیا،سیمینار کے دوران شرکاء کو تمام خطوں اور کھانوں کے حوالے سے تفصیلی معلومات دی گئیں جنہوں نے پاکستان کا دورہ کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی،سیمینار میں دفتر خارجہ ، ڈی جی ایشیا کے علاوہ دیگر سفیروں اور معززین نے بھی شرکت کی ،پاکستان کے ٹور آپریٹرز نے شام کے بہترین سیاحتی مقامات کی خوبصورتی کو سراہا،سیمینار کے اختتام پر دونوں ممالک نے مستقبل میں سیاحوں کی باقاعدہ آمد پر باہمی دلچسپی کا اظہار کیا۔

Exit mobile version