Site icon Bloom Pakistan Urdu

لندن: خلا سے متعلق خوبصورت ترین تصویری مقابلے کا انعقاد

لندن: خلا سے متعلق خوبصورت ترین تصویری مقابلے کا انعقاد

لندن: اس سال بھی ہر سال کی طرح، “اسٹرونومی فوٹوگرافر آف دی ایئر 2024” کی نمائش لندن کے نیشنل میوزیم میں رواں ہفتے منعقد کی جارہی ہے۔

فوربس کی رپورٹ کے مطابق، اس اعلیٰ پروفائل نمائش میں انعام یافتہ خلا کی تصاویر کو پیش کیا جائے گا، جن میں 2023 کے مکمل سورج گرہن کی تصویر بھی شامل ہے، جسے اس ہفتے کے شروع میں مقابلے کے فاتح کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔

یہ سال اس مقابلے کا 16 واں ایڈیشن ہے، جس کا انعقاد ہر سال رائل آبزرویٹری گرین وچ کرتا ہے۔

آرٹ اور فلکیات سے متعلق ماہر ججوں کے پینل نے دنیا بھر کے فلکیات نگاروں کی جانب سے جمع کرائی گئی تصاویر کا جائزہ لیا، جس سے یہ مقابلہ دنیا بھر کے فلکیات کے شائقین کے لیے دلچسپی کا باعث بن گیا ہے۔

Exit mobile version