Site icon Bloom Pakistan Urdu

اے ڈی بی کی تعلیمی اصلاح کیلئے پاکستان کو بھارتی اسکیم اپنانے کی تجویز

اے ڈی بی کی تعلیمی اصلاح کیلئے پاکستان کو بھارتی اسکیم اپنانے کی تجویز

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے پاکستان کو غیر فعال تعلیمی نظام کی اصلاح اور معیاری تربیت کے لیے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ایجوکیشن اسکیم کو اپنانے کی تجویز دی ہے۔

یہ تجویز پاکستان کی طرف سے غیر فعال تعلیمی نظام میں بہتری کے لیے مالی مدد کی درخواست پر دی گئی ہے، اور اس کا مقصد اسکول سے باہر تمام بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ایشیائی ترقیاتی بینک نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایک جامع حکمت عملی کے تحت کثیر جہتی مشاورتی پالیسی اپنائے اور بھارتی وزیراعظم کی ہر شہری کے لیے تاحیات سیکھنے کی پالیسی (ULLAS) سمیت دنیا کی بہترین تعلیمی پالیسیوں سے استفادہ کرے۔

ایشیائی بینک نے زور دیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کی اسکیم وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو معیاری تعلیم تک رسائی کے فروغ کے لیے تعاون پر آمادہ کرتی ہے، اور پاکستان اس پالیسی سے بھرپور استفادہ حاصل کر سکتا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ آئین کے تحت تعلیم ایک صوبائی شعبہ ہے، لیکن 18ویں ترمیم کے بعد ملک بھر میں معیاری نصاب ترتیب دینے کی ضرورت پر بات چیت جاری ہے۔

بھارت میں وزیراعظم مودی نے ہر شہری کے لیے ایک پانچ سالہ اسکیم (ULLAS) متعارف کرائی ہے، جس کا مقصد تمام شہریوں کو خواندہ بنانا اور 21ویں صدی کے تقاضوں کے مطابق ضروری مہارتوں سے لیس کرنا ہے۔ اس اسکیم میں مالیاتی، ڈیجیٹل، تجارتی مہارتیں، ہیلتھ کیئر، چائلڈ کیئر، اور خاندان کی فلاح جیسے امور شامل ہیں۔

Exit mobile version