Site icon Bloom Pakistan Urdu

اسلام آباد، حساس ادارے کا ملازم ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالے 2افراد گرفتار

اسلام آباد، حساس ادارے کا ملازم ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالے 2افراد گرفتار

اسلام آباد: تھانہ شالیمار پولیس نے حساس ادارے کے ملازم کے طور پر خود کو ظاہر کرکے راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ایک گینگ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق، ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز، نقدی، وائرلیس سیٹس اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

گرفتار شدگان کی شناخت عبدالوحید اور شہزاد محمد کے ناموں سے ہوئی ہے، جنہوں نے کئی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منظم اور متحرک گینگوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں۔

Exit mobile version