Site icon Bloom Pakistan Urdu

کراچی:ایک ہی دن منکی پاکس کے تین کیس سامنے آگئے

کراچی ۔کراچی ایئرپورٹ پر ایک ہی دن میں منکی پاکس کے 3 مشتبہ کیس سامنے آئے ہیں۔ جدہ اور دبئی سے آنے والے مسافروں میں منکی پاکس کی علامات پائی گئی ہیں۔ان مشتبہ کیسز میں دو مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔ جدہ سے آنے والی 32 سالہ خاتون میں منکی پاکس کی علامات ظاہر ہوئی ہیں، جبکہ دبئی سے کراچی پہنچنے والے 18 سالہ نوجوان میں بھی منکی پاکس کی علامات پائی گئی ہیں۔اسی طرح، منکی پاکس میں مبتلا 42 سالہ مسافر سعودی ایئر کی پرواز SV 708 کے ذریعے جدہ سے کراچی آیا ہے۔تینوں مریضوں کو انفیکشن ڈیزیز سینٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ٹیسٹ رپورٹ آنے تک مسافروں کو ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں رکھا جائے گا۔

Exit mobile version