Site icon Bloom Pakistan Urdu

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری؛ لازمی سروس ایکٹ نافذ

وفاقی حکومت نے تقسیم کار کمپنیوں این ٹی ڈی سی اور سرکاری جنیکوز پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق، اس ایکٹ کے تحت احتجاج اور ہڑتال پر پابندی ہوگی، اور اس کا مقصد پرائیویٹائزیشن کے دوران ملازمین کی جانب سے ممکنہ احتجاج کو روکنا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ایکٹ کے نفاذ کے بعد ملازمین اور ان کی یونینیں کام میں مداخلت نہیں کر سکیں گی۔اسی طرح، ڈسکوز، این ٹی ڈی سی، اور جنیکوز میں یونین کی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کی جائے گی، اور ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔وفاقی حکومت نے پاور سیکٹر کے تمام اداروں پر 6 ماہ کے لیے لازمی سروس ایکٹ نافذ کیا ہے۔دوسری جانب، وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن کے بعد پاور ڈویژن کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔واضح رہے کہ ایکٹ کا نفاذ اس خوف سے کیا گیا ہے کہ نجکاری کے دوران تقسیم کار کمپنیوں اور دیگر اداروں میں یونین ملازمین کی طرف سے احتجاج ہو سکتا ہے۔

Exit mobile version