Site icon Bloom Pakistan Urdu

کانگو کی فوجی عدالت کا بڑا فیصلہ: تختہ الٹنے کے الزام میں 3 امریکیوں سمیت 37 افراد کو سزائے موت

کانگو کی فوجی عدالت کا بڑا فیصلہ: تختہ الٹنے کے الزام میں 3 امریکیوں سمیت 37 افراد کو سزائے موت

کنساشا: کانگو کی فوجی عدالت نے حکومت کا تختہ الٹنے کے الزام میں 37 افراد کو سزائے موت کا حکم دیا ہے، جن میں 3 امریکی شہری بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، سزائے موت پانے والوں میں 3 امریکیوں کے علاوہ ایک برطانوی اور ایک بیلجیئم کا شہری بھی شامل ہیں۔

دارالحکومت کنساشا میں فوجی عدالت کے جج نے بغاوت کے کیس میں ملوث 37 افراد کو سخت ترین سزا کا مستحق قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنائی۔

سزا یافتہ غیر ملکیوں کے وکیل نے سوال اٹھایا ہے کہ ملک میں سزائے موت کا قانون کس حد تک نافذ ہے اور اس فیصلے کے خلاف اپیل کے امکانات پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔

فیصلے کے خلاف اپیل کے لیے ملزمان کو 5 روز دیے گئے ہیں، اور غیر ملکی شہریوں کے وکیل نے سزائے موت کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Exit mobile version