Site icon Bloom Pakistan Urdu

نمبرز پورے ہوں گے تو بل پاس ہوگا ،چیئرمین سینیٹ

کراچی ۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بل کی منظوری کے لیے ہمارے پاس ضروری نمبرز پورے ہونا ضروری ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گیلانی نے وضاحت کی کہ بل میں اصلاحات پر بات ہو رہی ہے اور جب ہمارے پاس مطلوبہ نمبرز مکمل ہوں گے، تب ہی یہ بل منظور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف کیسز بے بنیاد ہیں اور ان کا کوئی جواز نہیں ہے۔ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ میرے پرانے تعلقات ہیں جن کی میں قدر کرتا ہوں۔

گیلانی نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے مجھ پر کیس بنایا، آج ہم انہی کو ووٹ دے رہے ہیں۔ جو بل پاس ہو رہا ہے وہ کسی خاص طبقے کا نہیں ہے بلکہ اداروں کے سربراہوں کی مدت ملازمت سے متعلق ہے۔ اگر نمبرز مکمل ہوئے تو یہ بل منظور ہو جائے گا۔

چیئرمین سینیٹ نے قیاس آرائیوں کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سب کو مل کر کام کرنا ہوگا اور ملک کی بہتری کے لیے ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال دینا چاہیے۔ پارلیمنٹ سے ارکان کی گرفتاری پر سینیٹ نے متفقہ قرارداد منظور کی اور اس کی مذمت کی۔

گیلانی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ بہت پرانے اور اچھے تعلقات ہیں، جن کا میں احترام کرتا ہوں اور ان کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔ انہوں نے اس بات پر بھی وضاحت کی کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو سنجیدہ نہ لینے کا کوئی سبب نہیں ہے اور گورنر راج کے حق میں بھی نہیں ہیں۔

Exit mobile version