Site icon Bloom Pakistan Urdu

دنیا کا سب سے قدیم ٹیبلٹ: 3 ہزار سال پرانے نقشے کا معمہ حل

دنیا کا سب سے قدیم ٹیبلٹ: 3 ہزار سال پرانے نقشے کا معمہ حل

دنیا کا سب سے قدیم نقشہ سمجھے جانے والے 3 ہزار سال پرانے تختے کے معمہ کا حل بالآخر سامنے آ گیا ہے۔ یہ قدیم نقشہ، جو بابل کے لوگوں کی اس وقت کی معلوم دنیا کے بارے میں تصورات کو ظاہر کرتا ہے، صدیوں کے بعد سمجھا گیا ہے۔

چھٹی صدی قبل مسیح کا یہ نقشہ، جسے ایماگو منڈی کے نام سے جانا جاتا ہے، میسوپوٹیمیا (موجودہ عراق) کا فضائی نظارہ پیش کرتا ہے اور محققین کے لیے ایک معمہ رہا ہے۔ کیونیفارم تختی مشرق وسطی میں دریافت ہوئی تھی اور برٹش میوزیم نے اسے 1882 میں حاصل کیا تھا۔

ماہرین نے حال ہی میں گمشدہ حصے کو تلاش کر کے اسے ڈی کوڈ کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس تختے میں پیراگرافوں کا ایک سلسلہ شامل ہے، جس میں مصنف نے زمین کی تخلیق اور اس وقت اس پر موجود تصورات کی وضاحت کی ہے۔

نقشے میں قدیم میسوپوٹیمیا کو دکھایا گیا ہے، جس کے گرد ایک دوگنا حلقہ ’بِٹر ریور‘ کے نام سے موجود ہے، جو اس وقت کی معروف دنیا کی سرحدوں کی نشاندہی کرتا ہے۔

Exit mobile version