Site icon Bloom Pakistan Urdu

عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں، اسرائیل کا احتساب ہونا چاہئے، ملالہ

عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کے احتساب ہونا چاہئے، ملالہ

برطانیہ: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔

ملالہ یوسفزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ اس بات سے حیران ہیں کہ اسرائیل غزہ میں اسکولوں کو نشانہ بنا رہا ہے جہاں ہزاروں بے گھر افراد پناہ گزین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے اسکولوں پر اسرائیلی حملے انتہائی خطرناک ہیں، اور ان حملوں میں اپنے پیاروں کو کھونے والے افراد کے ساتھ ان کی گہری ہمدردی ہے۔

ملالہ نے مزید کہا کہ اسرائیلی حملوں میں اقوام متحدہ کے کئی امدادی کارکنان بھی ہلاک ہوئے ہیں، اور انسانی امداد فراہم کرنے والے کارکنان کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔

بیان میں ملالہ نے کہا کہ غزہ کے تمام متاثرین کے لیے ان کا دل دُکھتا ہے، اور اسکولوں پر حملے بالکل ناقابلِ قبول ہیں۔

انہوں نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کا احتساب ہونا چاہیے۔

Exit mobile version