Site icon Bloom Pakistan Urdu

عالمی منڈی میں پاکستانی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ

مالی سال کے آغاز ہی سے برآمدات میں اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے نتیجے میں مالی سال 25-2024 کے آغاز سے ہی عالمی منڈی میں پاکستانی برآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

جولائی 2024 میں امریکا کو کی جانے والی برآمدات 476.017 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال اسی ماہ کے مقابلے میں 7.26 فیصد زیادہ ہیں۔

متحدہ عرب امارات کو پاکستانی برآمدات کی مالیت 7.74 فیصد اضافے کے ساتھ ملین ڈالر رہی، جس کے باعث یہ دوسرے نمبر پر رہا۔ برطانیہ اور چین کے لیے برآمدات بالترتیب 303.183 ملین ڈالر اور 100.160 ملین ڈالر رہیں، اور یہ ممالک تیسرے اور چوتھے نمبر پر آئے۔

افغانستان کے لیے برآمدات میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے، جہاں گزشتہ سال جولائی میں برآمدات کی مالیت 46.262 ملین ڈالر سے بڑھ کر 88.065 ملین ڈالر ہو گئی، جو تقریباً دوگنا اضافہ ہے۔

دیگر اہم برآمداتی مراکز میں جرمنی، ہالینڈ، اٹلی، اسپین، سعودی عرب اور ترکیہ شامل ہیں، جن میں پاکستانی برآمدات کا مجموعی حجم 553.951 ملین ڈالر رہا۔

بین الاقوامی سطح پر پاکستانی مصنوعات پر بڑھتا ہوا اعتماد ملکی معیشت کی مضبوط سمت کی عکاسی کرتا ہے۔ ایس آئی ایف سی اور حکومت کی اہم کاوشوں کے ذریعے پاکستانی مصنوعات کی عالمی منڈی تک رسائی ممکن ہوئی ہے، جو ملکی معیشت کے استحکام کا پیش خیمہ ہے۔

Exit mobile version