Site icon Bloom Pakistan Urdu

صدر بنا تو اوور ٹائم پر عائد ٹیکس کو ختم کردونگا،ٹرمپ

ٹرمپ کو صدارتی انتخاب سے قبل بڑا ریلیف مل گیا

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو موجودہ صدارتی امیدوار اور حکمراں جماعت کی ممبر کملا ہیرس کی جانب سے سخت مقابلے کا سامنا ہے، اور وہ اپنے مزاج کے برعکس ٹیکسوں میں چھوٹ کا اعلان کر رہے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں ایریزونا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اوور ٹائم پر عائد ٹیکس کو ختم کرنے کی تجویز دی۔ ان کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ملازمین کو سخت محنت کی ترغیب ملے گی اور ملازمتوں میں اضافہ ہوگا۔

ٹرمپ نے وضاحت کی کہ یہ اقدام ہفتے میں 40 گھنٹے سے زیادہ کام کرنے والے پولیس افسران، نرسوں اور فیکٹری ورکرز کو فائدہ پہنچائے گا، جو ان کے بقول ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔

سابق صدر نے اپنی ٹیکس کٹوتی کی تجاویز میں ٹپس پر ٹیکس کا خاتمہ، کارپوریٹ ٹیکس کی شرح کو 15 فیصد تک کم کرنا، اور 2017 میں انکم ٹیکس میں کی گئی کٹوتیوں کو بڑھانا شامل ہے۔

تاہم، ٹرمپ نے یہ وضاحت نہیں کی کہ وہ اس منصوبے پر عمل درآمد کس طرح کریں گے، خاص طور پر جب قوم کا قرض 35 ٹریلین ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔

Exit mobile version