Site icon Bloom Pakistan Urdu

بلوچستان میں موسم کی شدت، درجہ حرارت 47 ڈگری تک پہنچ گیا

گرمی سے متعلق اموات میں اضافہ، امریکیوں کی تعداد بڑھ رہی ہے

کوئٹہ: بلوچستان میں موسم کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، صوبے میں موسم میں نمایاں تبدیلی آئی ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب کم ہوگیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسی طرح، سبی میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ تربت، چاغی، اور تفتان میں گرمی کی لہر برقرار ہے اور یہاں درجہ حرارت 47 ڈگری تک پہنچ چکا ہے۔

اس کے علاوہ، جھل مگسی، موسی خیل، مسلم باغ، اور قلعہ سیف اللہ میں ہلکی بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

Exit mobile version