Site icon Bloom Pakistan Urdu

شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان، جاپان میںپہنچ گئی

شاہ رخ خان کی فلم 'جوان، جاپان میںپہنچ گئی

ممبئی: بالی وڈ کے اسٹار شاہ رخ خان کی زبردست ایکشن سے بھرپور فلم ’جوان‘ جلد ہی جاپان کے سینما گھروں میں اپنا جادو جگانے کے لیے تیار ہے۔
فلم نے 2023 میں عالمی سطح پر شاندار کامیابی حاصل کی تھی اور اب یہ 29 نومبر 2024 کو جاپان میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
شاہ رخ خان نے فلم کا جاپانی پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا، “یہ ایک کہانی ہے انصاف کی، انتقام کی، ولن اور ہیرو کی، اور بالخصوص جوان کی۔ جاپان کے تھیٹرز میں پہلی بار پیش کی جا رہی ہے! تو سوال یہ ہے—کیا آپ تیار ہیں؟ وہی حرارت اور ایکشن جو آپ کو پسند آیا، اب جاپان میں دھماکہ کرنے والا ہے۔”
’جوان‘ نے 2023 میں 1148 کروڑ روپے کی کمائی کرکے بھارتی سینما کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں اپنا نام درج کروا لیا ہے۔
فلم کی پروڈکشن گوری خان اور گورو ورما نے ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے تحت کی ہے، جس میں شاہ رخ خان کے ساتھ ناینتھارا، وجے سیتھوپتی، دیپیکا پڈوکون، پریامانی، اور سانیا ملہوترا نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری اٹلی کمار نے کی ہے۔

Exit mobile version