Site icon Bloom Pakistan Urdu

سندھ، سرکاری سکولوں میں درسی کتابوں کی ترسیل مکمل

سندھ، سرکاری اسکولوں میں درسی کتابوں کی ترسیل مکمل

کراچی: سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی انتظامیہ نے سندھ کے سرکاری سکولوں کے لیے ضلع اور تحصیل کی سطح پر درسی کتابوں کی ترسیل کا کام مکمل کر لیا ہے۔ اس دوران اسکولوں میں کتابیں پہنچانے کے عمل کی نگرانی کے لیے ٹیموں کے دورے بھی جاری ہیں۔

سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جامشورو کے چیئرمین عبدالعلیم لاشاری نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ “پڑھے گا سندھ تو بڑھے گا سندھ” کے تحت ہر بچے کو تعلیم فراہم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں اور مفت درسی کتابیں ہر بچے تک پہنچانے کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔

چیئرمین عبدالعلیم لاشاری نے مزید کہا کہ اس سال پہلی بار شفاف اور بروقت طریقے سے کتابوں کی تقسیم کا عمل مکمل کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں 44 لاکھ 53 ہزار 686 کتابوں کے سیٹ چھاپے گئے، جن میں مجموعی طور پر 2 کروڑ 43 لاکھ 51 ہزار 475 کتابیں شامل ہیں۔ یہ کتابیں وقت پر بچوں تک پہنچا دی گئی ہیں۔

Exit mobile version