Site icon Bloom Pakistan Urdu

غزہ: سکول میں پناہ لینے والوں پر اسرائیلی حملہ، 14 فلسطینی شہید

غزہ۔ غزہ میں ایک اسکول پر اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 14 فلسطینی شہید ہوگئے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، نصیرات کیمپ میں اسرائیلی جیٹ طیاروں نے اقوام متحدہ کے زیر انتظام ایک اسکول کو نشانہ بنایا، جہاں بے گھر ہونے والے افراد پناہ لیے ہوئے تھے۔ اس حملے میں کم از کم 18 افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

سات اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 41 ہزار 84 افراد شہید اور 95 ہزار 29 زخمی ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ، اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں ہیبرون، جنین، رام اللہ اور بیت لحم میں کارروائی کرتے ہوئے 30 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

Exit mobile version