Site icon Bloom Pakistan Urdu

چیئرمین یوتھ پروگرام سے جولین کھلاڑی یاسر سلطان کی ملاقات

اسلام آباد ۔چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمدخاں نے جولین کھلاڑی یاسر سلطان سے ملاقات کی ہے ،یاسر سلطان بھارت میں ہونے والے ساوتھ ایشیا چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔یہ چیمپئن شپ 3سے 5 اکتوبر کو ہو گی۔ چئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے یاسر سلطان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ امید ہے بھارت میں ہونے والے مقابلے میں یاسر سلطان پاکستان کا نام روشن کر یں گے۔ نوجوان کھلاڑیوں کی سرپرستی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔ کھلاڑیوں کو تمام وسائل اور سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں،ملک میں کھیلوں کے میدان آباد دیکھنا چاہتے ہیں۔

Exit mobile version