Site icon Bloom Pakistan Urdu

5 ہزار کا نوٹ بند کیا جائے، اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس کی تجویز

5 ہزار کا نوٹ بند کیا جائے، اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس کی تجویز

کراچی: اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس (او آئی سی سی آئی) نے حکومت کو 5 ہزار روپے کے نوٹ کی بندش کی تجویز پیش کی ہے۔

او آئی سی سی آئی کی طرف سے حکومت کو دی گئی تجاویز کے مطابق، ٹیکس کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے معیشت کو نقصان پہنچے گا۔

لہذا، ان کا کہنا ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کو عائد نہ کیا جائے اور نقد لین دین کی حوصلہ شکنی کے لیے 5 ہزار روپے کے نوٹ کو بند کر دیا جائے۔

مزید برآں، ٹیکس نظام میں بہتری کے لیے ایف بی آر اور نادرا کے درمیان تعاون کو اہم قرار دیا گیا ہے۔ تجویز دی گئی ہے کہ ایف بی آر اور نادرا مل کر آرٹیفیشل انٹیلیجنس سسٹم کا استعمال کریں۔

او آئی سی سی آئی نے یہ بھی کہا کہ ٹیکس کے تناسب کو جی ڈی پی کے 9 فیصد تک بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کی ضرورت ہے۔

اثاثہ جات کی جانچ پڑتال مکمل،پی آئی اے کی نجکاری کا عمل حتمی مراحل میں داخل

ٹیکس نیٹ میں شامل نہ ہونے والوں کا ڈیٹا ایف بی آر کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اکٹھا کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

نقد لین دین کی حوصلہ شکنی کی جائے اور ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دیا جائے۔

مزید برآں، فن ٹیک خدمات فراہم کرنے والوں کو مراعات دی جائیں اور صنعتوں کو سستی بجلی و گیس فراہم کی جائے۔

Exit mobile version