Site icon Bloom Pakistan Urdu

اثاثہ جات کی جانچ پڑتال مکمل،پی آئی اے کی نجکاری کا عمل حتمی مراحل میں داخل

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے، اور اکتوبر کے مہینے میں بولی طلب کی جائے گی۔ اطلاعات کے مطابق، نجکاری میں شامل کمپنیوں نے ایئر لائن کے اثاثہ جات، طیاروں، اور ہیومن ریسورس کے ریکارڈ کی مکمل جانچ پڑتال کر لی ہے۔

پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولی آئندہ ماہ طلب کی جائے گی۔ شامل کمپنیوں نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ پی آئی اے کے ملازمین کو تین سال تک نکالنے کی شرط پر نرمی کی جائے۔ کمپنیوں کا کہنا ہے کہ وہ پی آئی اے ملازمین کی قابلیت اور تجربے کی بنیاد پر فیصلہ کریں گے، اور اس ضمن میں حکومت سے برطانیہ اور یورپ کے بند روٹس کی بحالی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

پروازوں کی بحالی کے لیے، ڈی جی سی اے اے اور وزیرِ خارجہ نے برطانوی اور یورپی حکام سے بات چیت کی ہے، اور امید ہے کہ جلد ہی پی آئی اے کی برطانیہ اور یورپی ممالک کے لیے پروازیں دوبارہ بحال ہو جائیں گی۔

Exit mobile version