Site icon Bloom Pakistan Urdu

ویپنگ کرنیوالے افراد جسمانی طور پر کمزور ہوتے، تحقیق

ویپنگ

مانچسٹر: حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ای-سیگریٹ یا ویپنگ استعمال کرنے والے افراد جسمانی طور پر کمزور ہوتے ہیں۔

مطالعے میں شامل 20 شرکا جو کم از کم دو سال سے ویپنگ کر رہے تھے، نے بائیک ایکسرسائز پر مبنی ٹیسٹوں میں کمزور کارکردگی دکھائی۔

ان کی ورزش کرنے کی صلاحیت ویپنگ نہ کرنے والے افراد کے مقابلے میں کافی کم تھی۔

مزید برآں، ویپس استعمال کرنے والوں میں صحت سے متعلق مسائل وہی پائے گئے جو عام سگریٹ نوشی کرنے والوں میں دیکھے جاتے ہیں، چاہے وہ سگریٹ نوشی بھی دو سال تک ہی کیوں نہ کی ہو۔

محققین نے کہا کہ ٹیسٹ کے دوران ویپنگ کرنے والے نوجوان بالغوں کو سانس لینے میں مشکلات پیش آئیں، ان کے پٹھے زیادہ تھکے اور مجموعی طور پر ان کی فٹنس کم تھی۔

Exit mobile version