Site icon Bloom Pakistan Urdu

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 76 ویں برسی آج

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 76 ویں برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

کراچی: بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 76 ویں برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

اس دن کی مناسبت سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں بابائے قوم کو ان کی عظیم خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

قائد اعظم کی برسی کے موقع پر ان کے مزار پر قرآن خوانی کا اہتمام بھی ہوگا۔ بدھ کو مزار قائد پر گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ، مسلح افواج کے نمائندے، وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ، میئر اور دیگر سول و عسکری حکام حاضری دیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔

Exit mobile version