Site icon Bloom Pakistan Urdu

حیدر علی جیسے کھلاڑی ہمارے ہیرو ہیں، چیئرمین یوتھ رانا مشہود خان

اسلام آباد ۔چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ پیرالمپکس گیمز میں پاکستان کیلئے کانسی کا تمغہ جیتنے والے حیدر علی جیسے کھلاڑی ہمارے ہیرو ہیں، باصلاحیت نوجوان پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے دروازے نوجوانوں کیلئے کھلے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پیرالمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے ایتھلیٹ حیدر علی سے ملاقات کے دوران کی جنہوں نے وزیراعظم آفس آمد کے موقع پر ملاقات کی۔و زیراعظم یوتھ پروگرام کی ٹیم کی جانب سے حیدر علی کا پرتپا ک استقبال کیا گیا۔ چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے حیدر علی کے عزم اور محنت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پیرالمپکس گیمز میں حیدر علی نے ملک کا نام روشن کیا، ملک کا نام روشن کرنیوالے باصلاحیت کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرینگے۔ حیدر علی جیسے کھلاڑیوں کی کامیابیاں باعث فخر ہیں۔ رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے دروازے نوجوانوں کیلئے کھلے ہیں، باصلاحیت نوجوان پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، کھیلوں کا فروغ کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے نہایت اہم ہے۔ رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں کھیلوں میں نوجوانوں کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے متعدد اقدامات کئے جا رہے ہیں۔وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت ٹیلنٹ ہنٹ ملک بھر سے نوجوانوں کے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔ اس موقع پر حیدر علی نے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ خو شی ہے کہ عالمی سطح پر ملک و قوم کا نا م روشن کر سکا ہو ں۔ آئندہ بھی کرتا رہوں گا۔

Exit mobile version