Site icon Bloom Pakistan Urdu

گاڑی کے اندر بیٹھ کر بنجی جمپنگ کا نیا عالمی ریکارڈ

بنجی جمپنگ

پیرس: ایک پیشہ ور اسٹنٹ ڈرائیور نے گاڑی کے اندر بیٹھ کر بنجی جمپنگ کرتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

نسان فرانس کمپنی نے پیرس کے علاقے پُوٹوکس میں واقع بزنس ڈسٹرکٹ میں عالمی ریکارڈ کا اہتمام کیا اور لارنٹ لاسکو، ایک پیشہ ور اسٹنٹ مین اور ریس کار ڈرائیور، کو اس شاندار کارنامے کے لیے منتخب کیا۔

نسان کی Qashqai e-Power کار کو آٹھ بنجی ڈوریوں کے ذریعے کرین سے 213 فٹ اور 3 انچ کی اونچائی پر معلق کیا گیا۔ گاڑی نے اس زبردست اسٹنٹ کے دوران گنیز ورلڈ ریکارڈز کی طرف سے سب سے اونچی کار بنجی جمپ کا اعزاز حاصل کیا اور مقرر کردہ ہدف کو پورا کیا۔

نسان کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر جیروم بگیٹ نے کہا کہ یہ اسٹنٹ ایک منطقی اقدام ہے، خاص طور پر اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ قشقائی ای پاور کو مختلف ٹی وی اشتہارات میں اسکیٹ بورڈنگ اور پینٹ بال جیسے کھیلوں کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

Exit mobile version