Site icon Bloom Pakistan Urdu

ایپل اسمارٹ واچ کی 10 ویں سیریز متعارف

ایپل اسمارٹ واچ کی 10 ویں سیریز متعارف

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی اسمارٹ واچ کی 10 ویں سیریز متعارف کروا دی ہے۔

 کیلیفورنیا میں منعقدہ ایونٹ میں پیش کی جانے والی نئی ایپل واچ میں ایپل الٹرا واچ کے مقابلے میں 40 فیصد بڑی او ایل ای ڈی اسکرین موجود ہے۔

ایپل کے مطابق، اس نئی سیریز میں شامل کی گئی بڑی او ایل ای ڈی اسکرین اب تک کی سب سے بڑی ہے، جو صارفین کو ای میل اور پیغامات کو دیکھنے میں مزید سہولت فراہم کرے گی۔

اس ایپل واچ کی موٹائی صرف 9.7 ملی میٹر ہے، جو ایپل واچ سیریز 9 کے مقابلے میں 10 فیصد کم ہے۔

گزشتہ برس متعارف کرائی گئی ایپل واچ سیریز میں ڈپ ٹیپ جیسچر، روشن اسکرین، اور سِری ریکوئسٹ کے لیے نئے ایس 9 ایس آئی پی فیچر شامل تھے۔

Exit mobile version