Site icon Bloom Pakistan Urdu

ایپل نے فلیگ شپ آئی فون 16 متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی ایپل نے اپنے فلیگ شپ اسمارٹ فون کا تازہ ترین ماڈل، آئی فون 16، متعارف کروا دیا ہے۔ کیلیفورنیا میں ہونے والے ایک ایونٹ میں پیش کیا جانے والا یہ آئی فون 16 نئے رنگوں کے ساتھ متعارف ہوا ہے۔ فون کی پشت پر اپ ڈیٹڈ ڈوئل کیمرا کو دوبارہ عمودی ترتیب میں نصب کیا گیا ہے، جو آخری بار 2020 میں متعارف کرائے گئے آئی فون 12 میں دیکھا گیا تھا۔ آئی فون 16 میں کئی نئی ہارڈویئر تبدیلیاں شامل کی گئی ہیں، جن میں نئی اے 18 چپ شامل ہے، جو 3 نینو میٹر پروسیسر کے ساتھ ہے اور آئی فون 15 کے سی پی یو سے 30 فیصد تیز ہے۔ اس کے علاوہ، ایکشن بٹن (جو گزشتہ سال کے پرو ماڈل میں شامل تھا) اور پاور بٹن کے نیچے نیا فزیکل کیمرا کنٹرول بٹن بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس نئے ماڈل کا عمومی ڈیزائن گزشتہ ایڈیشن کی طرح ہے، جس میں مستطیل فریم، پشت پر شیشہ جو میگ سیف وائرلیس چارجنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے، فیس آئی ڈی سینسرز، اور یو ایس بی-سی چارجنگ/ڈیٹا پورٹ شامل ہیں۔ آئی فون 16 ایپل کا پہلا مین اسٹریمنگ فون ہوگا جو اکتوبر میں متوقع اپ ڈیٹ کے بعد ایپل کے انٹیلیجنس بیٹا ورژن کا استعمال کرے گا۔

Exit mobile version