Site icon Bloom Pakistan Urdu

گلیشیئر کے اندر 1700سے زائد قدیم وائرس دریافت

سائنس دانوں نے مغربی چین میں ایک گلیشیئر کے اندر 1700 سے زائد قدیم وائرس دریافت کیے ہیں جن میں سے زیادہ تر کا پہلے کبھی مشاہدہ نہیں کیا گیا۔ ان وائرسز کی دریافت سے یہ تشویش پیدا ہوئی ہے کہ عالمی حرارت کے بڑھنے اور گلیشیئرز کے پگھلنے کی وجہ سے، ان میں چھپے نامعلوم جراثیم ایک نئی مہلک وبا کا سبب بن سکتے ہیں۔
محققین نے یہ وائرسز تبتی سطح مرتفع پر گلیا گلیشیئر سے 1000 فٹ چوڑی برف کے کور میں سے نکالے۔ یہ وائرسز 41 ہزار سال پرانے ہیں اور سرد موسم سے گرم آب و ہوا کی تین بڑی تبدیلیوں کا سامنا کر چکے ہیں۔
محققین کی تحقیق شائع ہونے کے ایک دن بعد، معروف ریپر اور اداکار کرس ‘لوڈاکریس’ برجز نے الاسکا کے گلیشیئر سے پگھلا ہوا پانی پیتے ہوئے اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔
محققین کے مطابق، خوشی کی بات یہ ہے کہ اس حالیہ مطالعے میں پائے جانے والے تمام 1700 وائرس انسانی صحت کے لئے کوئی خطرہ نہیں رکھتے۔ یہ وائرسز صرف آرکیا کو متاثر کر سکتے ہیں۔

Exit mobile version