Site icon Bloom Pakistan Urdu

اسلام آباد جلسہ: پی ٹی آئی قیادت کے خلاف تین مقدمات درج

تحریک انصا ف کےمتعدد رہنمائوں کا8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد: اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے جلسے کو وقت پر ختم نہ کرنے، پولیس پر پتھراؤ کرنے اور روٹ کی خلاف ورزی کرنے پر منتظمین کے خلاف تین مقدمات درج کر دیے ہیں۔ امنِ عامہ اور پرامن اجتماع کے قانون کے تحت ان مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے، جو کہ پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف ہیں۔ پولیس کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے کے منتظمین کے خلاف درج کیے گئے مقدمات میں پہلا مقدمہ تھانہ سنگجانی میں جلسے کے وقت کی پابندی نہ کرنے پر درج کیا گیا، دوسرا مقدمہ تھانہ سمبل میں روٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قافلے کو سادات کالونی اور سری نگر ہائی وے سے لانے پر درج کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تیسرا مقدمہ تھانہ نون میں ایس ایس پی سیف سٹی اور دیگر اہلکاروں پر پتھراؤ کرنے پر درج کیا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ وفاقی پولیس نے استغاثہ تیار کر لیا ہے، جس میں زرتاج گل، عامر مغل، شعیب شاہین، عمر ایوب، سیمابیہ طاہر اور راجا بشاورت سمیت 28 مقامی رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔ استغاثہ کے مطابق، پولیس نے روٹ کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کارکنوں کو روکنے کی کوشش کی، جس پر کارکنوں نے پولیس پر پتھروں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا۔ پولیس نے شیلنگ کی اور موقع سے 17 کارکنوں کو گرفتار کیا۔

Exit mobile version