Site icon Bloom Pakistan Urdu

اسلام آباد میں زہریلی شراب پینے سے 2 خواتین سمیت 3 افراد ہلاک

اسلام آباد۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ایف الیون 2 میں زہریلی شراب پینے کے باعث دو خواتین اور ایک مرد ہلاک ہوگئے۔ تھانہ شالیمار کی حدود میں واقع الصفاء ہائٹس میں ایک ڈانس پارٹی کے دوران غیر معیاری شراب پینے کے نتیجے میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ پارٹی کے دوران شراب پینے کے بعد ایک مرد اور ایک خاتون کی موت واقع ہوگئی۔ نادیہ نامی خاتون نے الصفاءہائٹس کے عملے کو واقعے کی اطلاع دی، جس کے بعد پولیس نے نادیہ کو پمز اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کا انتقال ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے مرد کی شناخت زابت ولد عبدالسبحان کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ دوسری خاتون کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی ہے۔

Exit mobile version