Site icon Bloom Pakistan Urdu

بلااشتعال فائرنگ،پاک فوج کی بھر پور کارروائی ،8افغان ہلاک

اسلام آباد: پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی جانب سے بلاوجہ جارحیت کے جواب میں پاک فوج نے مؤثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں اہم کمانڈروں سمیت 8 طالبان اہلکار ہلاک ہو گئے۔ افغان طالبان نے ایک بار پھر سرحد پر اشتعال انگیزی کی، اور یہ حقیقت بھی واضح ہے کہ طالبان دہشت گردی کے حملوں میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ دہشت گردی کے حملوں کے ساتھ ساتھ اب طالبان کی بین الاقوامی سرحد پر جارحیت بھی عیاں ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، 7 ستمبر کی صبح افغان طالبان نے پلوسین سے متصل افغان علاقے سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بھاری ہتھیاروں سے بلااشتعال فائرنگ کی۔ پاکستان آرمی نے افغان سائیڈ سے کی جانے والی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا، جس کے نتیجے میں طالبان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ اطلاعات کے مطابق، 8 طالبان ہلاک اور 16 زخمی ہوئے، جن میں دو اہم کمانڈرز خلیل اور جان محمد بھی شامل ہیں۔

Exit mobile version