Site icon Bloom Pakistan Urdu

پی ٹی آئی قافلے کو موٹروے پر حادثہ،متعدد کارکن زخمی

پشاور—موٹروے پر پی ٹی آئی کے قافلے میں شامل ایک کوچ کا ٹائر پھٹنے کے سبب ایک حادثہ پیش آیا، جس میں متعدد کارکن زخمی ہو گئے۔ موٹروے ایم ون پر پی ٹی آئی قافلے کی فلائنگ کوچ کا ٹائر پھٹنے کے بعد کوچ توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے دیگر گاڑیوں سے ٹکرا گئی، جس سے کئی کارکن زخمی ہو گئے۔

پی ٹی آئی کے ترجمان کے مطابق، زخمی کارکنوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایم پی اے شیر علی نے اپنی گاڑی میں زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔

Exit mobile version