Site icon Bloom Pakistan Urdu

لڑکا پسند آیا تو اس سے خود اظہار محبت کروں گی،حنا آفریدی

لاہور۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا آفریدی نے کہا ہے کہ اگر مجھے کوئی لڑکا پسند آیا تو میں خود اس سے محبت کا اظہار کروں گی۔ حنا آفریدی نے یہ بیان ایک حالیہ انٹرویو میں دیا تھا جس کا مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی طبیعت ایسی ہے کہ وہ خود لڑکے کے سامنے اپنے جذبات کا اظہار کریں گی۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ بخوبی جانتی ہیں کہ انہیں کس قسم کا لڑکا چاہیے اور وہ نہیں چاہتیں کہ کوئی اور آئے، ان سے سوال کرے اور انہیں انکار کرنا پڑے۔

انٹرویو کے دوران، حنا آفریدی نے کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے کہا کہ وہ خود اس بات کا اظہار کریں گی اور دوسروں کو زحمت نہیں دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ لڑکے کے پاس جا کر اسے بتائیں گی کہ انہیں اس میں دلچسپی ہے اور وہ اسے پسند کرتی ہیں۔ میزبان نے اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین نہیں آتا کہ حنا ایسا کریں گی، کیونکہ وہ خود کبھی ایسا نہیں کر سکتی۔ حنا آفریدی نے جواب دیا کہ انہیں اس بات کا بالکل بھی خوف نہیں ہے کہ سامنے سے کیا ردعمل آئے گا، کیونکہ اگر لڑکے ایسا کر سکتے ہیں تو لڑکیاں بھی ایسا کر سکتی ہیں۔

اسی انٹرویو میں، حنا آفریدی نے طلاق اور جیون ساتھی کی خصوصیات پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ارینج میرج کی بجائے لو میرج کو ترجیح دیتی ہیں کیونکہ شادی سے پہلے دونوں کو ایک دوسرے کو جاننا بہتر ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مالی حیثیت شادی کے لیے زیادہ اہمیت نہیں رکھتی کیونکہ دونوں مل کر پیسہ کما سکتے ہیں، لیکن وہ چاہتی ہیں کہ ان کا شریک حیات انہیں محبت، عزت دے اور وہ بھی اس پر اعتماد کر سکیں۔

طلاق کے حوالے سے حنا آفریدی نے کہا کہ ان کی رائے متضاد ہے، کیونکہ طلاق ایک طرف آزادی تو ہوتی ہے لیکن دوسری طرف ناکامی بھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ وہ کبھی اس مرحلے سے گزریں۔

حنا آفریدی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل “پہلی سی محبت” میں کردار ادا کیا تھا۔ اس ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں مایا علی، شہریار منور، شبیر جان، حسن شہریار یاسین، نوشین شاہ، صبا فیصل اور دیگر شامل تھے۔

Exit mobile version