Site icon Bloom Pakistan Urdu

خیبر پختونخوا کے یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کے عمل کو دوبارہ شروع کرنے کا حکم منسوخ

پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کے عمل کو دوبارہ شروع کرنے کا حکم منسوخ کر دیا ہے۔ عدالت نے وائس چانسلر کی تعیناتی کے عمل کو دوبارہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔ ہائی کورٹ نے اس عمل کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کی 24 یونیورسٹیاں مستقل وائس چانسلرز کے بغیر کام کر رہی ہیں، اور صوبائی حکومت کو اکیڈمک سرچ کمیٹی کی سفارشات وزیراعلیٰ کو منظوری کے لیے بھیجنی چاہئیں۔ منتخب حکومت نے 2022 میں یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کے لیے عمل شروع کیا تھا، مگر نگران حکومت کے غیر پیشہ ورانہ رویے کی وجہ سے امیدواروں کے انٹرویوز ملتوی ہو گئے۔ سرچ کمیٹی نے 23 سے 26 جنوری 2024 تک وائس چانسلرز کے لیے موزوں امیدواروں کے انٹرویوز کیے، نگران وزیراعلیٰ نے ناموں کی سمری کی منظوری دی، مگر انتخابات کے بعد منتخب حکومت کی کابینہ نے تمام کارروائی کو کالعدم قرار دے دیا۔

Exit mobile version