Site icon Bloom Pakistan Urdu

اسلام آباد ،نجی کرنسی ایکسچینج کمپنی کا مالک گن مین سمیت قتل

اسلام آباد — وفاقی دارالحکومت میں دن دہاڑے دوہرا قتل کا واقعہ پیش آیا، جس میں نجی کرنسی ایکسچینج کمپنی کا مالک اور اس کا گن مین ہلاک ہو گئے۔ اسلام آباد کرنسی ایکسچینج ایسوسی ایشن نے اس واقعے کے بعد ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ کی حدود میں، پمز ہسپتال کے سامنے واقع نجی ٹاور میں دوہرا قتل ہوا۔ فائرنگ کے نتیجے میں نجی کرنسی ایکسچینج کمپنی کے مالک شہزاد ستی اور اس کے گن مین کو ہلاک کر دیا گیا۔ فائرنگ دفتر کے اندر تلخ کلامی کے نتیجے میں ہوئی، اور ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ مارگلہ پولیس نے مقتولین کی لاشیں پمز ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔

اسلام آباد کرنسی ایکسچینج ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہزاد ستی کے قتل میں نجی ٹاور کی انتظامیہ ملوث ہے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ لین دین کے تنازعے پر پیش آیا، اور پولیس اس معاملے کو کسی اور طرف موڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Exit mobile version