Site icon Bloom Pakistan Urdu

پی آئی اے : خریداروں کا حکومتی شرائط ماننے سے انکار

پی آئی اے

اسلام آباد:  پی آئی اے کی خریداری کے خواہشمندوں نے حکومت کی جانب سے عائد کردہ سخت شرائط قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

بولی دہندگان پی آئی اے میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری، فلیٹ کے حجم میں اضافے اور مخصوص راستوں پر آپریشن جاری رکھنے پر رضامند نہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق، ممکنہ خریداروں نے تجویز پیش کی ہے کہ فروخت سے حاصل شدہ پوری رقم حکومت کو دینے کے بجائے ایئرلائن میں دوبارہ سرمایہ کاری کی جائے۔

مزید برآں، بڈرز نے نئے اپائنٹمنٹ لیٹرز جاری کرنے کی تجویز دی ہے تاکہ وہ اپنے منتخب کردہ ملازمین کو نوکری پر رکھ سکیں، جبکہ باقی ماندہ ملازمین کو ہولڈنگ کمپنی میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Exit mobile version