Site icon Bloom Pakistan Urdu

پاکستانی سرجن ڈاکٹر شاہد رسول کیلئے برطانیہ میں اعزازی ڈگری

پاکستانی سرجن ڈاکٹر شاہد رسول کیلئے برطانیہ میں اعزازی ڈگری

کراچی / گلاسگو: جناح اسپتال کراچی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور مشہور پاکستانی سرجن ڈاکٹر شاہد رسول کو برطانیہ میں ایک اعزازی ڈگری سے نوازا گیا ہے۔
ڈاکٹر شاہد رسول نے بین الاقوامی سطح پر اپنے کارناموں کی بدولت یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ انہیں اسکاٹ لینڈ کے رائل کالج آف سرجنز گلاسکو نے اعلیٰ کارکردگی کے اعتراف کے طور پر یہ اعزازی ڈگری دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق، رائل کالج کی جانب سے امتحان کی بنیاد پر دی جانے والی یہ ڈگری بہت کم ماہرین کو اعزازی طور پر ملتی ہے۔
رائل کالج آف سرجنز دنیا کے معتبر اور قدیم ترین اداروں میں شمار ہوتا ہے، جہاں صلاحیت اور کارکردگی کی جانچ کی جاتی ہے۔ پروفیسر شاہد رسول نے پاکستانی عوام کے لیے روبوٹک سرجری کی مفت سہولتیں فراہم کر کے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔

Exit mobile version